اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے خلاف آج کانگریس پارٹی نے ملک گیر احتجاج کیا۔

پیٹرول، ڈیزل میں ہورہے قیمتوں کے خلاف احتجاج
پیٹرول، ڈیزل میں ہورہے قیمتوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 12, 2021, 7:12 AM IST

مالیگاؤں: مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے خلاف کانگریس کمیٹی کی جانب سے شہر مالیگاؤں کے مختلف پیٹرول پمپوں پر احتجاج کیا گیا۔

اس دوران کانگریس کے مقامی رہنما اور کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ایندھن پر عائد کردہ اضافی ٹیکس کم نہیں کیا گیا اور قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو احتجاج جاری رہے گا۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب کورونا سے بد حال عوام کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے مقامی صدر شیخ رشید نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے دوران گزشتہ 80 برس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عام آدمی کی سہولت کو دیکھتے ہوئے طے کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 8 برس کے دوران مہنگائی کو آسمان پر پہنچادیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے حکومت کے دور میں بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 100 ڈالر سے زیادہ تھی اس کے باوجود گھریلو قیمتوں پر اس کا اثر نہیں ہونے دیا گیا جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت کئ ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی ہے، اس کے باوجود ملک میں ایندھن کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اچھے دن تب آئے گے جب مودی جی گھر جائے گے مودی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 32 33؍ روپے ٹیکس لگارہی ہے جو عام آدمی کے استعمال کی روزمرہ کی اشیاء کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details