مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف ممبئی کے آزاد میدان میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس مظاہرے میں 100 سے زیادہ تنظیموں نے حصہ لیا۔ مظاہرے میں جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی وہیں، خواتین کی تعداد میں قابل ذکر تھی۔ مظاہرین ممبئی کے اسلام جم خانہ کے پاس سے پیدل چلتے ہوئے آزاد میدان پہنچے۔
اس دوران سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی بھی کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنے پہنچے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی حق کی لڑائی میں بہت سی غیر سرکاری تنظیمیں اور لوگ بغیر کسی سیاسی مفاد کے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔