اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں لاک ڈاون کے خلاف منگل کو مظاہرہ

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے پیش ںطر ریاستی حکومت کے 10 دن کے لاک ڈاون کی تجویز کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے منگل کو احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کنڑ علاقہ کے سابق ایم ایل اے ہرش وردھن جادھو نے بھی کی ہے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاون کے خلاف منگل کو مظاہرہ
اورنگ آباد میں لاک ڈاون کے خلاف منگل کو مظاہرہ

By

Published : Mar 29, 2021, 9:19 PM IST

ہرش وردھن جادھو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے واسطے آوازاٹھانے کے لئے وکاس اگھاڑی کے کارکن رائے بھان جادھو اور وہ خود احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوں گے۔

امتیاز جلیل نے کل صحافیوں سے کہا تھا کہ اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاون لگانے کے خلاف پیٹھن گیٹ سے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر تک مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے تاجر اور ایئرلائنس اپنا کاروبارکررہے ہیں لیکن دوسری جانب چھوٹے تاجر، ہوٹل، ڈرائیور، مزدور اوردیگر کاکام بندکردیا گیا جس سے غریبوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوران پہلے ہی معاشی حالت خراب ہوچکی ہے۔ اگر کوئی سماج کے لئے لڑرہاہے تو بغیر کسی امتیاز کے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details