ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ڈونگری علاقے میں اگبوٹ ہاؤس نام کی بلڈنگ کے مکین اپنے لینڈ لارڈ سے پریشان ہیں۔ مکینوں کا الزام ہے کہ بلڈنگ کے اطراف میں موجود فٹ پاتھ پر لینڈ لارڈ نے قبضہ کر لیا ہے، جس کے بعد بلڈنگ کے مکینوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مکینوں نے اس کے لیے پولیس محکمہ میں شکایت بھی کی لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد مکینوں نے پرامن طریقے سے احتجاج کیا۔ مکین اپنے ہاتھوں میں بینر لیے ہوئے تھے جس پر لینڈ لارڈ کے ذریعے مکینوں پر ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ انہوں نے افطاری کے بعد احتجاج کیا۔ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ بی ایم سی ممبئی کے دوسرے علاقوں میں موجود فٹ پاتھ پر ہونے والے غیر قانونی طریقے سے قبضے کے خلاف قانونی کارروائی کرتی ہے بالکل اسی طرز پر یہاں بھی کارروائی کر کے فٹ پاتھ کو لینڈ لارڈ کے قبضے سے آزاد کرائے۔
Protest Against Landlords in Dongri ڈونگری میں لینڈ لارڈ سے پریشان مکینوں کا احتجاج - ممبئی نیوز
ممبئی کے ڈونگری علاقے میں گذشتہ روز مکینوں نے افطار کے بعد لینڈ لارڈ کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا۔
مکینوں نے بتایا کہ یہاں موجود ہوٹل اور اس کے پاس رکھے گیس کے سلنڈر کی وجہ ہمیں خطرہ لاحق ہے کیونکہ اگر کوئی بھی سلنڈر بلاسٹ ہوگیا تو یہاں نہ جانے کتنے لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ محکمہ بی ایم سی کو اس بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ ممبئی کے دوسرے علاقوں میں اس طرح کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ دار اصل جنوبی ممبئی میں ایسی بہت سی پگڈی سسٹم والی عمارتیں ہیں جہاں مکین گھر خریدنے کے بعد بھی لینڈ لارڈ کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اس لیے لینڈ لارڈ کے ذریعے من مانی اور داداگیری کی جاتی ہے۔ ایسی عمارتوں میں یہ باتیں عام ہو چکی ہیں جو پگڈی سسٹم کے تحت ہیں۔ اس لیے مکینوں کو یہاں لینڈ لارڈ کے ظلم کا شکار ہونا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Malvani Ram Navami Violence سماجوادی پارٹی کے کارکنان احتجاج سے پہلے ہی گرفتار