جے این یو ایلومنی نے آج ممبئی کے آزاد میدان میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکر جے این یو میں ہوئے پرتشدد واقعات پر اپنے شدید غم و غصہ کے اظہار کیا۔
جے این یو پرتشدد واقعات کے خلاف ممبئی میں احتجاج - protest against JNU attack in mumbai
جے این یو میں تسدد کے واقعات کے بعد آج ممبئی میں سابق طلبا کی جانب سے احتجاج درج کرایا گیا۔
جے این یو پرتشدد واقعات کے خلاف ممبئی میں احتجاج
احتجاجی مظاہرے میں اے بی وی پی کے خلاف نعرے لگائے گئے جبکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نقاب پہن کر یونیورسٹی میں طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔
احتجاج کے دوران خان صائمہ نامی طالبہ نے اپنے ہاتھوں میں ایک خط لیکر ملک کے وزیر اعظم سے سی اے اے اور این آر سی کو ختم کرنے کی اپیل کر رہی تھی۔ صائمہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں احتجاج ہورہے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔