ممبئی پولیس کے ترجمان پرنے اشوک نے کہا کہ اگست کرانتی میدان میں شہری ترمیمی قانون کو لےکر ممبئی کے لوگ مظاہرہ کریں گے جس کو لے کے ممبئی پولیس پوری طرح سے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی تعداد کے حساب سے پولیس کا بندوبست اور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سی اے اے کے معاملے پر پولیس کمشنر کی علما سے میٹنگ وزیراعلی اودھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مسلم تنظیموں کے نمائندوں سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے تعلق سے گفتگو کی۔ عیاں رہے پولس کمشنر آفس میں مسلم تنظیموں کے نمائندوں کو خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔
اس میں درگاہ حاجی علی کے ٹرسٹی اور مسلم سیوا سنگھ کے ذمہ دار سہیل کھنڈوانی، چیئرمین علم و ہنر فاونڈیشن کے روح رواں مفتی منظور ضیائی، مفتی علا الدین، کمل مینائی، مولانا قمر رضا اشرفی، مفتی امان اللہ، مولانا قاسمی( پریسیڈنٹ ممبئی جمیعت علماء ہند) اور مولانا نوشاد صدیقی شامل تھے۔ مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے وزیراعلی اودھو ٹھاکرے کو یقین دہانی کرائی کہ اس احتجاجی مظاہرے میں کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔
تمام شرکاء نے وزیراعلی اودھو ٹھاکرے سے وعدہ کیا کہ نظم و نسق خراب نہیں ہوگا۔
بتا دیں کہ اس وقت ناگپور میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے اور وزیراعلی اودھو ٹھاکرے نے حالات کے مدنظر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مسلم نمائندوں سے گفتگو کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اورنگ آباد: سی اے اے کی مخالفت میں طلبأ تنظیموں کا احتجاج ہنوز جاری