ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر راشٹروادی اقلیتی سیل کے زیر اہتمام این سی پی کے رہنما آصف شیخ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ NCP leader Asif Sheikh protests against BJP
احتجاج کے دوران ای ڈی کے ذریعے کی جانے والی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ این سی پی کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مالیگاؤں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج اس موقع پر این سی پی رہنما آصف شیخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک پر ای ڈی کے ذریعے کارروائی کی گئی اور ان پر جھوٹے مقدمہ درج کرکے جیل میں قید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'راشٹروادی کانگریس پارٹی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور نواب ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔' Asif Sheikh on BJP
آصف شیخ نے مزید کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی ڈر گئی ہے اس لیے ای ڈی، انکم ٹیکس، سی بی آئی کے ذریعے راشٹروادی کانگریس پارٹی، شیوسینا اور کانگریس پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان پر کارروائی کروا رہی ہے۔'