اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Agneepath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ممبئی میں بھی کانگریس کارکنان کا احتجاج - protest against agneepath scheme in mumbai

فوج میں بھرتی کے لیے "اگنی پتھ" اسکیم کے خلاف ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر و رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کی قیادت میں ممبئی یوتھ کانگریس نے سانتا کروز کلینہ میں واقع آرمی کیمپس کے باہر آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ممبئی یوتھ کانگریس کے تمام عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شامل تھے۔ اس احتجاج کے دوران ممبئی یوتھ کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم اور مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

Protest Against Agneepath Scheme
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ممبئی میں بھی کانگریس کارکنان کا احتجاج

By

Published : Jun 18, 2022, 10:06 PM IST

ممبئی: فوج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم Against Agneepath Scheme کے خلاف ممبئی کانگریس یوتھ نے سانتا کروز کلینہ میں واقع آرمی کیمپس کے باہر آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا Protest Against Agneepath Scheme۔ ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر و رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ جس طرح مودی حکومت نے کسان مخالف قانون بنائے اور کسانوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ٹھیک اسی طرح مودی حکومت ’’اگنی پتھ‘‘ فوج میں نئی بھرتی کی اسکیم لا کر ملک کے نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم اسے بالکل برداشت نہیں کریں گے۔'

احتجاج کے دوران ذیشان صدیقی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے لائی گئی ’’اگنی پتھ‘‘ اسکیم Against Agneepath Scheme کے تحت صرف 4 برس بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے نوجوان اپنی بقیہ زندگی میں کیا کریں گے؟ مودی حکومت نے ان کے مستقبل کے روزگار کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت صرف چار برس کی نوکریاں دے کر نوجوانوں کو ساری زندگی ہوٹلوں کے باہر باؤنسر بنا کر رکھنا چاہتی ہے؟



ذیشان صدیقی نے مزید کہا کہ اس ’’اگنی پتھ‘‘ منصوبے کے خلاف پورے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔ آج پورا ملک سڑک پر اتر آیا ہے۔ اسی طرح کسان مخالف کالے زرعی قانون کو لا کر مودی حکومت نے ملک کے کسانوں کو برباد کردیا تھا اور آج ’’اگنی پتھ‘‘ فوج کی نئی بھرتی اسکیم لا کر مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنا چاہتی ہے۔ لیکن یوتھ کانگریس اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ جب تک مرکز میں بی جے پی حکومت اس اسکیم کو منسوخ نہیں کرتی، ہم اس کے خلاف اسی طرح سڑکوں پر اترتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details