اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ناموس رسالت کی حفاظت ہمارا دینی و ایمانی فریضہ' - عمارتوں پر گستاخانہ خاکے آویزاں

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر مولانا عمرین محفوظ نے کہا کہ یہ ربیع الاول کا مہینہ چل رہا ہے اس ماہ کی نسبت سرور کائنات کے ساتھ ہے۔

'ناموس رسالت کی حفاظت ہمارا دینی و ایمانی فریضہ'
'ناموس رسالت کی حفاظت ہمارا دینی و ایمانی فریضہ'

By

Published : Oct 29, 2020, 7:55 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہمارا دینی اور ایمانی فریضہ ہے، حضور اکرم ہمیں اپنی اولاد، والدین اور اپنی جانوں سے زیادہ عزیز اور محبوب ہیں۔ان کی شان اقدس میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن رسول اللہ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔چاہے وہ گستاخیاں کارٹون کے ذریعہ ہوں جیسے فرانس کے بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو نے سنہ 2006 اور سنہ 2013 میں رسول اللہ کے بارے میں کارٹون شائع کیا تھا۔

جیسے ابھی حال ہی میں فرانس کے صدر میکرون نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دل آزار بیان دیا، اور فرانس کی مختلف عمارتوں پر گستاخانہ خاکے آویزاں کیے گئے۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے فرمایا کہ چونکہ یہ ربیع الاول کا مہینہ چل رہا ہے اس ماہ کی نسبت سرور کائنات کے ساتھ ہے، کیونکہ اسی ماہ ربیع الاول میں آپ کی ولادت بھی ہوئی اور آپ کی وفات بھی۔اسی نسبت سے رسول اللہ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو عام کرنے کی غرض سے اور دعوتی نقطہ نظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی طرف سے ٹویٹر پر ٹرینڈ رکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details