ممبئی: ممبئی پولیس نے شہر میں ممبئی میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات 18 جنوری تک نافذ کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر شہر میں ڈرونز، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں کی پرواز پر 30 دن کے لیے پابندی ہوگی۔ ممبئی پولیس نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں دفعہ 144 کے تحت 18 جنوری تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس کی طرف سے فضائی نگرانی کے لیے یا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز) کی طرف سے تحریری طور پر مخصوص اجازت کے تحت ایسی اشیاء کی پرواز کی اجازت ہے۔ ممبئی پولیس نے بدھ کو اعلان کیا کہ شہر میں دفعہ 144 کے تحت 18 جنوری تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔ پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر شہر میں ڈرونز، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں کی پرواز پر 30 دن کے لیے پابندی ہوگی۔