اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prize distribution:اورنگ آباد میں ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے تقسیم انعامات کا پروگرام - ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

زندگی کے مختلف میدانوں میں سرگرم عمل افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمدرد ٹرسٹ نے مختلف ایوارڈس دینے کا اعلان کیا ہے، ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ سماجی خدمات،صحافت اور تدریسی خدمات کے میدان میں سرگرم بے لوث افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے بیس ایوارڈز دیئے جارہے ہیں۔ Event organized by Hamdard Trust in Aurangabad

ہمدرد ٹرسٹ
ہمدرد ٹرسٹ

By

Published : Aug 28, 2022, 8:39 AM IST

ریاستِ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے تقسیم انعامات کا پروگرام کا انعقاد مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں کیاجائیگا،اس تقریب میں میں مراٹھواڑہ ایوارڈ مسلم او بی سی صدر شبیر انصاری کو دیا جائے گا، ہمدرد ٹرسٹ کے پروگرام میں صحافت، سماجی کام اور تعلیمی شعبے سے وابستہ لوگوں کے درمیان ایوارڈ تقسیمِ کئے جائینگے۔

ہمدرد ٹرسٹ

Event organized by Hamdard Trust in Aurangabad

زندگی کے مختلف میدانوں میں سرگرم عمل افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمدرد ٹرسٹ نے مختلف ایوارڈس دینے کا اعلان کیا ہے، ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ سماجی خدمات،صحافت اور تدریسی خدمات کے میدان میں سرگرم بے لوث افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے بیس ایوارڈز دیئے جارہے ہیں ،ان ایوارڈ میں سب سے بڑا اعزاز ڈاکٹر رفیق زکریا ہمدرد مراٹھواڑہ مثالی ایوارڈ ہے جو آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے بانی صدر شبیر انصاری کو دیا جائیگا، اسی طرح مثالی صحافی کا ایوارڈ مراٹھی روزنامہ پونیہ نگری کے سینئر رپورٹر وجئے بہادرے اور مثالی ٹیچر کا ایوارڈ ماڈرن کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ کے شیخ عبدالرحیم کو دیا جائیگا ، اس بات کی جانکاری ایک پریس کانفرنس میں دی گئی۔

مزید پڑھیں:history of India partition ملک تقسیم کی تلخ یادوں پر اورنگ آباد میں تصویری نمائش کا اہتمام

ہمدرد ٹرسٹ اورنگ آباد کے سکریٹری امجد قادری نے بتایا کہ اورنگ آباد شہر میں پچھلے 7 سالوں سے ہمدرد ٹرسٹ مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے اور اس سال اٹھائیس اگست کو ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈ تقسیمِ کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے ایوارڈ تقسیم پروگرام نہیں ہوسکا لیکن اس بار مراٹھواڑہ لیول پر ہمدرد ادارے کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور اپنی فیلڈ میں اچھے سے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details