اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: نجی ٹھیکہ دار کی کام کی انجام دہی میں غفلت: مستقیم ڈگنیٹی - مالیگاوں کی خبریں

مستقیم ڈگنیٹی نے کمشنر کو تحریری خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ صاف صفائی کا ٹھیکہ رد کیا جائے اور مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے اس معاملے میں جو بھی کارروائی ہو 'ہمیں اُس کا تحریری جواب دیا جائے۔'

پرائیویٹائزیشن شہریان کیلئے نقصان دہ ہے : مستقیم
پرائیویٹائزیشن شہریان کیلئے نقصان دہ ہے : مستقیم

By

Published : Jul 27, 2021, 5:59 PM IST

جنتا دل سیکولر کے جنرل سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنتادل سیکولر نجی ٹھیکے کے بالکل خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2021 کو مالیگاؤں میونسپل پربھاگ کمیٹی نمبر 2 اور 3 کے حدود میں واقع گٹر اور سڑکوں کی صاف صفائی کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا گیا۔

چھ دن گزر جانے کے بعد بھی نجی کمپنی کے صفائی ملازمین پربھاگ کمیٹی نمبر 2 اور 3 کی حدود میں صاف صفائی نہیں کرپائے۔ جنتادل سیکولر اور مہاگٹھ بندھن کے کارپوریٹرز نے 6 جولائی کو کارپوریشن افسران اور صفائی انسپکٹرز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کی تھی، جس میں نئے ٹھیکہ دار کمپنی اور کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف ناراضگی ظاہر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سوِل ہیلتھ کارڈ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا : حکومت

وفد کی نمائندگی کررہے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ نئے ٹھیکیدار کو نوٹس دیا جائے، ساتھ ہی کام نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے۔ منگل کے روز وفد نے میونسپل کارپوریشن کمشنر سے دوبارہ ملاقات کی۔ اس موقع پر فوٹو اور ویڈیو ثبوت کے ساتھ پربھاگ کمیٹی نمبر 2 اور 3 کے حدود میں صاف صفائی کے نظام کو بتایا کہ کس طرح نجی ٹھیکہ دار کارپوریشن سے عوام کے پیسے کو لوٹ رہا ہے اور بدلے میں صاف صفائی صفر ہے۔

اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے کمشنر کو تحریری خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ صاف صفائی کا ٹھیکہ رد کیا جائے اور کارپوریشن کی جانب سے اس معاملے میں جو بھی کارروائی ہو 'ہمیں اُس کا تحریری جواب دیا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details