اردو

urdu

سنگم نیر جیل سے فرار قیدی اور مالیگاؤں کا نامور شخص گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 8:52 PM IST

سنگمنیر سٹی پولس اسٹیشن نے گزشتہ روز سب جیل سے فرار ہوئے چار ملزمان کا صرف 30 گھنٹوں میں سراغ لگایا ہے ۔یہ ملزمان ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں دو گھنٹے تک ٹہرے تھے۔ ان چار ملزمان کے علاوہ ان کی مدد کرنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سنگم نیر جیل سے فرار قیدی اور مالیگاؤں کا نامور شخص گرفتار
سنگم نیر جیل سے فرار قیدی اور مالیگاؤں کا نامور شخص گرفتار

مالیگاؤں: اطلاعات کے مطابق سنگمنیر سٹی پولس اسٹیشن نے گزشتہ روز سب جیل سے فرار ہوئے چار ملزمان کا صرف 30 گھنٹوں میں سراغ لگایا ہے ۔یہ ملزمان ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں دو گھنٹے تک ٹہرے تھے۔ ان چار ملزمان کے علاوہ ان کی مدد کرنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔انہیں پہلے پوچھ گچھ کے بعد ایل سی بی نے چھوڑ دیا تھا لیکن اب سنگم نیر سٹی پولیس نے مالیگاؤں شہر کے ایک نامور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے اسے 20 نومبر تک پولیس کی تحویل رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔ واضح رہے کہ جیل کاٹ کر فرار ہونے والے ملزمان میں
راہول دیوی داس کالے (عمر 31، رہائشی وڈگاؤں پان)، روشن رمیش داڈھیل عرف تھاپا (عمر 25، رہائشی اندرا نگر، مقام نیپال)، مچندرامناجی جادھو (عمر 33، رہائشی گھرگاؤں) اور انیل چھابو دھولے (عمر‏40، ساکن دھولیہ واڑی) ان ملزمان پر قتل، اقدام قتل اور تشدد جیسے سنگین جرم عائد ہے۔ جبکہ ان قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ سے پورے ضلع ہلچل مچ گئی تھی۔


اس ضمن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش اولا نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اور مقدمہ کی تفتیش لوکل کرائم برانچ کو دے دی گئی۔ ان ملزمان کی مدد کرنے کے الزام میں الطاف آصف شیخ (ساکن بھوساری، ضلع پونہ ، مقامی باشندہ کوراں) اور ایک ڈرائیور جو پونہ سے فور وہیلر لے کر سنگم نیرا آیا تھا۔موہن لال نیتا جی بھاٹی (عمر 47، رہائشی وڈگاؤں شیری) دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔عام طور پر ان کی وہاں تک پہنچنے میں کس نے مدد کی اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ اسی کے مطابق ایل سی بی کی ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے مالیگاؤں سے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔ جیل سے فرار ہونے کے بعد مذکورہ چھ افراد تقریباً دو گھنٹے تک اس شخص کے یہاں بطور مہمان رہے۔ پولس تفصیلات کے مطابق ناسک سنٹرل جیل میں قید کے دوران ملزم راہول کالے نے مالیگاؤں کے شخص سے دوستی کی۔ جب یہ ملزمان مالیگاؤں پہنچے تو قانون کے مطابق اس شخص کو پولس کو اطلاع دینا تھی کہ جیل سے فرار ہونے والا ملزم اس کے پاس مالیگاؤں آیا ہے۔ لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ اس لیے ایل سی بی کو اسے اپنی تحویل میں لینا پڑا۔ لیکن درحقیقت اسے رہا کر دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:ریزرویشن بچانے کیلئے او بی سی کی جانب سے عظیم الشان اجلاس

تاہم چونکہ مالیگاؤں کے نامور شخص نے ملزمان کو پناہ دی تھی، اس لیے سنگمنیر پولس نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے، ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ہزار کھولی علاقے کے رہنے والے محمد رضوان محمد اکبر عرف رضوان بیٹری والا (عمر 50) کو جمعرات 16 نومبر کی رات کو گرفتار کرلیا۔اس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 224 کے تحت سنگم نیر سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔انہیں جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لئے محمد رضوان کو 20 نومبر بروز پیر تک پولس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ Body:....Conclusion:...

ABOUT THE AUTHOR

...view details