اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arrest of Imam Council Members in Malegaon: مالیگاؤں میں امام کونسل کے ممبران کی گرفتاری پر پریس کانفرنس - گیان واپی مسجد کے لیے پرامن احتجاج

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اردو میڈیا سینٹر پر آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں امام کونسل کے مقامی ممبران کی گرفتاری پر ریاستی سطح کے ذمہ داران نے تبادلۂ خیال کیا۔ Arrest of Imam Council Members in Malegaon

Arrest of Imam Council Members in Malegaon
مالیگاؤں میں امام کونسل کے ممبران کی گرفتاری پر پریس کانفرنس

By

Published : May 22, 2022, 12:56 PM IST

مالیگاؤں، مہاراشٹر: پریس کانفرنس میں آل انڈیا امامس کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا وحید الزمان نے کہا کہ 18 مئی 2022 کو پورے بھارت میں گیان واپی مسجد کے تحفظ کے لیے امام کونسل کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں یہ پرامن احتجاج کیا گیا، وہاں کسی طرح کی کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ لیکن مالیگاؤں میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں معزز جج نے تمام مظاہرین کو عدالتی تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ Arrest of Imam Council Members in Malegaon

ویڈیو

مولانا وحید الزمان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ پہلے گرفتار شدگان کی ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں پٹیشن داخل کریں گے اور جو سنگین دفعات امام کونسل کے ذمہ داران پر عائد کی گئی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ عنبر دفعدار نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امام کونسل کے ممبران کی گرفتاری کے بعد پولیس نے خود ایک وکیل لگا کر عدالت میں کارروائی مکمل کی ہے۔

پریس ریلیز

یہ بھی پڑھیں:

BJP Targets Muslim Personal Law Board: گیانواپی اور متھرا معاملے پر مسلم پرسنل لا بورڈ بی جے پی کے نشانے پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details