سیٹو آفس پر مالیگاوں کی تمام مزدور یونینز کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں سیٹو کے رکن رمیش جگتاپ اور جابر شاہ نے میڈیا کو بتایا کے 26 اگست 2021 سے مرکزی حکومت نے غیر منظم مزدوروں کا ایک قومی سطح کا رجسٹریشن قومی غیر منظم کامگار یوجنا کے تحت شروع کر دیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ریاست کے غیر منظم مزدوروں کو کافی سہولیات حاصل ہوگی۔ یعنی کہ غیر منظم مزدوروں کا رجسٹریشن حکومتی سطح پر ہوگا- ان مزدوروں کو ایک مخصوص کارڈ دیا جائے گا جو ان کے ایک رجسٹرڈ مزدور ہونے کا ثبوت ہوگا- اس رجسٹریشن کے بعد حکومت سے ملنے والی متعدد اسکیمز سے مزدور کو بھی فائدہ ہونے کی امید ہے- بونس کے نام پر سالانہ رقم مزدور کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی جائے گی۔
رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم/ شادی بیاہ /بیماری وغیرہ میں انھیں امداد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مزدور یونینز کے ذریعہ یہ رجسٹریشن بلکل مفت ہوگا اور کسی کو بھی رجسٹریشن کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں خرچ کرنا ہوگا۔
پریس کانفرنس میں موجود اظہر خان نے بتایا کے حکومت کے اس بورڈ میں 16 سے59 سال کے مزدوروں کا رجسٹریشن ہوگا اور رجسٹریشن کے لیے مزدور کو
آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی،بینک پاس بک،آدھار سے لنک موبائل نمبر اور انکم سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہوگا۔