اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Jogging Track Issue: مالیگاؤں جاگنگ ٹریک معاملے میں جنتادل سیکولر کی پریس کانفرنس

مالیگاؤں آؤٹر حلقہ اسمبلی سے شیوسینا کے ایم ایل اے دادا بھسے کی جانب سے عیدگاہ گراؤنڈ پر جاگنگ ٹریک بنانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے، اس معاملے میں مالیگاؤں جنتادل سیکولر نے پریس کانفرنس کرکے کارپوریشن برسراقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ جاگنگ ٹریک کا این او سی فوری طور پر رد کیا جائے۔ Malegaon Jogging Track Issue

جنتادل سیکولر کی پریس کانفرنس
جنتادل سیکولر کی پریس کانفرنس

By

Published : Mar 30, 2022, 7:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اردو میڈیا سینٹر پر جنتادل سیکولر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم اور دیگر ذمہ داران نے شہر کے موجودہ حالات اور عیدگاہ تحفظ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نے کہا کہ جملہ کارپوریٹر کے ذریعے جاگنگ ٹریک کی این او سی رد کرنے کا موضوع شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد مئیر نے کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں این او سی در کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ شان ہند نے مزید کہا کہ 25 مارچ 2022 کو یہ سنسنی خیز کا انکشاف ہوا کہ جاگنگ ٹریک کی این او سی رد کرنے کا ٹھہراؤ ابھی تک بنایا ہی نہیں گیا۔ Construction of Jogging Track at Malegaon Eidgah

جنتادل سیکولر کی پریس کانفرنس

اس موقع پر محمد مستقیم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما آصف شیخ اور کارپوریشن برسراقتدار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لشکر والی عیدگاہ کے احاطے میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک فرقہ پرستی کے نئے روپ کا ایک حصہ ہے۔ جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف جمعیت العلماء اور عوامی دباؤ کو بڑھتا دیکھ کر برسراقتدار نے کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں مہاتما گاندھی ودیا مندر ٹرسٹ سے کیا گیا ایگریمنٹ ختم کرکے پورا عیدگاہ کا پورا گراؤنڈ عیدگاہ ٹرسٹ کے لیے مختص کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ ایک نئے تنازع کو پیدا کرنے کے مقصد سے برسراقتدار نے اس تجویز کو پیش کیا ہے اس میں ذریعے ایم ایس جی کالج اور جمعیت العلماء کو ایک دوسرے کے مدمقابل کرنے کی سازش نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں سابق کارپوریٹر رضوان خان نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن اگھاڑی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر این او سی رد کرنے کا ٹھہراؤ بناکر برسراقتدار اپنی ذمہ داری پر کمشنر سے منظوری لے کر پی ڈبلیو ڈی کو این او سی رد کرنے کا لیٹر بھیج کر فوری طور پر کام رکوایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details