خواتین پہلوانوں کی حمایت میں جماعت اسلامی ہند کی پریس کانفرنس ممبٸی:جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین ممبٸی میٹرو نے دہلی میں سراپا احتجاج خواتین پہلوانوں کی حمایت میں ممبٸی کے ماٹھی پتر کار سنگھ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ممبٸی میٹرو کی ناظمہ ممتاز نذیر شیخ اور ممبٸی میٹرو کی سکریٹری ریحانہ دیشمکھ کے علاوہ عام آدمی پارٹی کی پریتی مینن شرما، ڈاکٹر کماکشی بھاٹے فورم اگینسٹ اپریشن آف وومین، دھروتی کپاڈیہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چترا رانے سکریٹری مولبھوت ادھیکار اینڈ سنگھرش سمیتی اور عین العطار سابق سکریٹری مہارشٹر اسمبلی سکریٹریٹ نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین ممبٸی میٹرو کے ذمہ دار ممتاز نذیر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ہر ظلم اور استحصال کیخلاف مظلوموں کے ساتھ ہے۔ ہر خواتین کا حق ہے وہ بے خوف ہوکر ظلم کے سامنے پورے اعتماد اور جرات کے ساتھ کھڑی ہوں۔ لیکن ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ دہلی میں وہ خواتین جنہوں نے اس ملک کیلٸے میڈل جیتا ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں یہ کھیل کی تاریخ میں سیاہ باب ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ یہ انسانی تاریخ کا سب سے سیاہ دور ہے۔ ہمیں ان کے درد کا احساس ہے کہ ان کے ساتھ کسی مجرم کی طرح برتاٶ کیا جارہا ہے۔ ہم ان کے ذریعہ لگاٸے گٸے الزامات کی غیر جانبدارانہ و منصفانہ تحقیقات کے مطالبہ کے ساتھ ہم یہ بھی مانگ کرتے ہیں کہ ملزمین کو سزا دی جاٸے تاکہ اس ملک میں خواتین پورے اعتماد کے ساتھ سر اٹھا کر جی سکیں۔
وہیں اس داران چترا رانے سکریٹری مولبھوت ادھیکار نے کہا کہ یہ ایک اہم تبدیلی ہے کہ خواتین آگے آکر خود پر ہونے والے مظالم و جنسی استحصال کیخلاف آواز بلند کررہی ہیں۔ حکومت نے برج بھوشن والے معاملے کی تفتیش کیلٸے جو کمیٹی بناٸی ہے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے وہ کمیٹی تفتیش کی بجاٸے برج بھوشن کو کلین چٹ دینے کیلٸے بناٸی ہے۔ ہم سب کو ایک ساتھ آکر دہلی کی ان مظلوم خواتین کی حمایت کرنی چاہیے۔
پریتی شرما مینن عام آدمی پارٹی نے بہت ہی سخت الفاظ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے کہا موجودہ پارلیمانی عمارت کی بنیاد خواتین کے استحصال پر رکھی گٸی ہے۔ دنیا نٸی پارلیمانی عمارت کو یاد نہیں رکھے گی وہ یاد رکھے گی کہ یہاں کتنا ظلم ہوا اور اس حکومت میں خواتین کس قدر استحصال کا شکار ہوئیں۔ انہوں کہا کہ بی جے پی سے بیٹی بچاٶ وہ ہماری بیٹیوں اور خواتین کیلٸے خطرناک ہیں۔ بی جے پی خواتین کیخلاف سوچ رکھنے والی پارٹی ہے۔ اسی لٸے اس کی حکومت میں خواتین کے حقوق کیلٸے قائدانہ کردار ادا کرنے والی عظیم خواتین ساوتری بائی اور اہلیہ بائی کے مجسموں کو مہاراشٹر اسمبلی سے ہٹاکر جہاں وہ ان کی توہین کی مرتکب ہورہی ہے۔ وہیں خواتین کے تٸیں اپنی سطحی نفسیات کا بھی پتہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا جو بچیاں ہمارے ملک کی شان ہیں انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا یہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ بی جے پی کہتی ہے ہندو خطرے میں ہے میں کہتی ہوں ہاں ہندوٶں کی بیٹیاں اور ہندو خواتین خطرے میں ہیں انہیں بی جے پی سے بچاٸیں۔
ودیا تائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں یہ چل رہا ہے کہ ملزم برج بھوشن کہہ رہا ہے کہ وہ گناہ گار نہیں ہے اسے کس نے یہ حق دیا کہ وہ خود سے کہے۔ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ وہ مجرم ہے کہ نہیں۔ تعجب ہے کہ کافی دباٶ کے بعد دو دو ایف آئی آر درج ہوئی مگر اس کے باوجود بھی برج بھوشن کوگرفتار نہیں کیا گیا۔ سوچٸے کہ ملک کہاں جارہا کہ بلقیس بانو کے ریپ کے مجرم کو رہا کرکے ان کا استقبال کیا جاتا ہے ہم نے یہ نظارہ کھٹوعہ اور اتر پردیش کے اناٶ میں بھی دیکھا۔ اب ملک میں یہ بھی ہورہا کہ ظلم اور مجرم کیخلاف آواز بلند کرنے والے کو ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ کہنے کو تو شاندار پارلیمنٹ ہاٶس تعمیر ہوگیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ کووڈ کے دوران جو پیسہ لوگوں کو راحت پہنچانے کیلٸے خرچ ہونا چاہئے تھا، اس پیسہ کو مودی نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں خرچ کردیا۔ ہم سب ان لڑکیوں کے ساتھ ہیں جو برج بھوشن کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ ہمیں ہر ظلم کے خلاف آگے آنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest راشٹریہ لوک دل نے خواتین پہلوانوں کی حمایت میں پیدل کینڈل مارچ نکالا
ڈاکٹر کماکشی بھاٹے نے امریکہ کے عظیم باکسر محمد علی کلے کا حوالہ دیتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے تضحیک آمیز رویہ کیخلاف بطور احتجاج اپنے میڈل کو ندی میں پھینک دیا تھا، جس سے پوری دنیا میں زبردست ردعمل سامنے آیا اور یوروپ کے کئی ممالک نے محمد علی کو شہریت کی پیشکش کی۔ جس کے بعد امریکہ میں عوامی دباٶ میں عدم مساوات کا خاتمہ ہوا۔ ہمیں خواتین پہلوانوں کی حمایت میں اسی طرح کے عوامی دباٶ کی ضرورت ہے۔