اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gulzar Azmi On Bulldozer Issue: 'حکومت کی بلڈوزر کارروائی غیر قانونی' - گلزار اعظمی کا بلڈوزر پر بیان

جمیعت علماء مہاراشٹر Jamiat Ulama e Maharashtra لیگل سیل کے صدر گلزار اعظمی نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں کئی ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعے ہونے والی کارروائی کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی جہانگیر پوری میں بلڈوزر سے ہونے والی کارروائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ باقی ریاستوں میں ہونے والی کارروائی پر سماعت جاری ہے۔Gulzar Azmi On Bulldozer Issue

Gulzar Azmi On Bulldozer Issue: 'حکومت کے ذریعے بلڈوزر کی کارروائی غیر قانونی'
Gulzar Azmi On Bulldozer Issue: 'حکومت کے ذریعے بلڈوزر کی کارروائی غیر قانونی'

By

Published : Apr 20, 2022, 8:31 PM IST

ممبئی:دہلی کے جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو جاری جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کی تجاوزات ہٹانے کی مہم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے جہانگیر پوری میں جوں کی توں صورتحال کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جہانگیرپوری میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی ۔Gulzar Azmi On Bulldozer Issue

Gulzar Azmi On Bulldozer Issue: 'حکومت کے ذریعے بلڈوزر کی کارروائی غیر قانونی'

سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے سینئر وکیل دشینت دوے نے کہا کہ تجاوزات ہٹاؤ مہم کا وقت دوپہر 2 بجے بتایا گیا تھا لیکن انہدامی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ریاستوں کو حکم دیا جائے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کے گھر یا دکان کو نہیں گرایا جائے گا۔ اس معاملے پر گلزار اعظمی نے کہا کہ کسی بھی پولیس یہ کیسی بھی ایجینسی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ملزمین کے گھر کو زمین دوز کر دے۔ یہ حق صرف عدالت کو ہے۔ عدالت جیسا حکم صادر کرتی ہے یا سزا دیتی ہے اس پر عمل کیا جانا چاہئے لیکِن کسی حکومت کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے، اسی لیے ہم نے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ Gulzar Azmi On Bulldozer Issue

یہ بھی پڑھیں: Naqvi Reacts over Jahangirpuri Demolition: 'سماج دشمن عناصر قومی یکجہتی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے'

گلزار اعظمی نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں کئی ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعے ہونے والی کارروائی Demolition With Bulldozer in Jahangirpuriکو لیکر عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی جہانگیر پوری میں بلڈوزر سے ہونے والی کارروائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ باقی ریاستوں میں ہونے والی کارروائی کو لیکر سماعت جاری ہے۔Gulzar Azmi On Bulldozer Issue

ABOUT THE AUTHOR

...view details