اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tablighi Itjtema in Aurangabad اورنگ آباد تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زوروں پر - اورنگ آباد تبلیغی اجتماع کی تیاریاں

گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے اورنگ آباد ضلع میں تبلیغی اجتماع نہیں ہوا تاہم اس سال اورنگ آباد ضلع کا تبلیغی اجتماع 10 اور 11 دسمبر بروز سنیچر اور اتوار کو چیتے گاؤں پیٹھن تعلقہ میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ Aurangabad District Tablighi Itjtema

Tablighi Itjtema in Aurangabad
اورنگ آباد تبلیغی اجتماع

By

Published : Nov 30, 2022, 3:15 PM IST

Updated : Nov 30, 2022, 4:24 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد ضلع کا تبلیغی اجتماع 10 اور 11 دسمبر کو ضلع کے چیتے گاؤں پیٹھن تعلقہ میں منعقد کیا گیا ہے اور پچھلے ایک مہینے سے اس اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔ اورنگ آباد ضلع تبلیغی اجتماع میں مراٹھواڑہ کے علاوہ مہاراشٹر کے کئی سارے اضلاع کے لوگ شرکت کریں گے۔ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کیلئے چیتے گاؤں میں سو ایکڑ زمین کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں پر اجتماع کے لیے ایک بڑا شامیانہ وضو خانے، بیت الخلا، طہارت خانے اور ضروری سامان کی دکانوں کے لیے اسٹالز رہیں گے۔ Preparations of Aurangabad Tablighi Itjtema

اورنگ آباد تبلیغی اجتماع کی تیاریاں

یہ ضلعی اجتماع 10 دسمبر بروز سنیچر صبح سے آغاز ہوگا اور دین کے بارے میں مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ پہلے دن صبح تعلیم یافتہ افراد کے لئے نشست کا وقت رکھا گیا ہے۔ اجتماع کے ذمہ داروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کو نہ توڑیں بلکہ اطمینان کے ساتھ اجتماع میں شرکت کریں، ساتھ ہی شہر سے آنے والے افراد کے لئے شہر انتظامیہ کی جانب سے سے ڈیڑھ سو بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ضلعی تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کے لیے اورنگ آباد سے بھی نوجوانوں کا قافلہ چِیتے گاؤں پہنچ رہے ہیں جہاں پر نوجوان مختلف کاموں میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔ دوپہر کی سخت دھوپ میں اجتماع میں کام کرنے والے نوجوانوں کے لیے چائے اور شربت کا بھی مفت انتظام کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2022, 4:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details