اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلی

گوا اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پرمود ساونت ریاست کے نئے وزیراعلی ہوں گے۔ بی جے پی کی اعلی قیادت کے مطابق، ریاست کے تعمیرات عامہ محکمہ کے وزیر سودن دھاولیکر اور ٹاون اینڈ کنٹری پلاننگ کے وزیر وجے سردیسائی نائب وزیراعلی ہوں گے۔

By

Published : Mar 18, 2019, 11:38 PM IST

file photo

دھاولیکر مہاراشٹر وادی گومانتا پارٹی (ایم جی پی) سے تعلق رکھتے ہیں اور مسٹر سردیسائی گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر ہیں۔

ایم جی پی اور جی ایف پی گوا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں اتحادی پارٹیاں ہیں اور دونوں ہی جماعتوں کے تین تین رکن اسمبلی ہیں۔

جی ایف پی کے تینوں ہی رکن اسمبلی ریاستی حکومت میں وزیر ہیں جبکہ ایم جی پی کے دو رکن اسمبلی وزیر اور ایک رکن اسمبلی گوا اسٹیٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ہیں۔

اس سے پہلے بی جے پی کے لیڈروں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلی کے عہدے کے لیے ڈاکٹر ساونت کے نام کی تجویز رکھی۔ ایم جی پی اور جی ایف پی نے اپنی پارٹیوں سے دو نائب وزیراعلی کے عہدہ کی مانگ کی۔

ریاست کی اتحادی حکومت کو بچائے رکھنے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تین آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت نہایت اہم ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details