اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل پر پرکاش امبیڈکر کا اعتراض - چار رکنی کمیٹی تشکیل

ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کسانوں کی پیٹشن سنتے وقت جو کمیٹی تشکیل دی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

Prakash Ambedkar objects to the committee formed by the Supreme Court
سپریم کورٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل پر پرکاش امبیڈکر کا اعتراض

By

Published : Jan 20, 2021, 12:03 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کو لے کر سپریم کورٹ کی جانب سے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کے بجائے سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سناتا تو بہتر ہوتا ۔

پرکاش امبیڈکر کی پریس کانفرنس

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کیا مرکزی حکومت اسی ضمن میں قانون بنا سکتی ہے یا نہیں بنا سکتی اس کا فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ اگر سپریم کورٹ فیصلہ کرتی ہے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ایک رکن نے خود کو اس کمیٹی سے الگ کر لیا تھا اب سہ رکنی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 21 جنوری کو ہونے جا رہی ہے۔

منگل کو کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ 21 جنوری کو صبح 11 بجے ہوگی۔

کمیٹی کے اراکین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان تنظیموں اور حکومت کے نمائندوں کے علاوہ زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کے خیالات جاننے کے بعد اس سلسلے میں ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

یہ کمیٹی براہ راست اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپے گی۔ کیوں کے عدالت عظمی میں سماعت کے دوران سہ رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ یہ کمیٹی وہ سپریم کورٹ کے لیے تشکیل دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم جاننا چاہ رہے ہیں کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان یہ تنازع کیوں نہیں حل ہو پا رہا ہے۔ کسانوں کو زرعی قوانین سے کیا کیا دشواریاں ہیں؟ یہ کمیٹی تجزیہ اور بات چیت کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا”۔

واضح رہے کہ تینوں زرعی قوانین کے نفاذ پر گذشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے روک لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے کسان تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم کمیٹی کی اراکین سے ملاقات کرنے سے کسان رہنماوں نے انکار کر دیا تھا۔

کسان رہنماوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا اس کمیٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور وہ کمیٹی کے اراکین سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے کیوں کہ ان کا مطالبہ تینوں قوانین کی منسوخی کا ہے اور اس سے کم کچھ بھی وہ قبول نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details