اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: لاکھوں بوگس ووٹرز کا اندراج - مہاراشٹر میں رائے دہندگان کی فہرست میں خردبرد

ریاست مہاراشٹر میں رائے دہندگان کی فہرست میں خردبرد کرنے کا الزام ونچت بہوجن اگھاڑی کے رہنما پرکاش امبیڈکر نے عائد کیا ہے۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر

By

Published : Oct 6, 2019, 10:51 PM IST

ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک رائے دہندگان کی فہرست درست نہیں کی جاتی تب تک ریاست میں اسمبلی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر، ویڈیو

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پرکاش امبیڈکر نے رائے دہندگان کی فہرست میں کس طرح سے خردبرد کی گئی ہے، اس کی تفصیل فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس کے تعلق سے ونچت کے ویب سائٹ پر تفصیلی معلومات دستیاب ہیں۔

پرکاش امبیڈکر نے الزام عائد کیا کہ 'ووٹر کے شناختی کارڈ پر الیکٹورل فوٹو آئی ڈی کارڈ نمبر ہوتا ہے، یہ نمبر خاص ہوتا ہے جسے کسی کو بھی نہیں دیا جاتا لیکن مہاراشٹر کی ووٹرز لسٹ میں دو بڑی جعلسازی کی گئی ہے۔

ایک ہی نمبر پر دو نام دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایک ہی ایپک نمبر پر چار، چار نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس طرح سے چالیس لاکھ بوگس ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دو کمیٹی تشکیل دی جائے اور کس سیاسی جماعت نے یہ کام کیا ہے، اس کی جانچ کی جائے نیز الیکشن کمیشن کے کون سے افسر نے اس سیاسی جماعت کی مدد کی ہے، اس کی بھی جانچ کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details