اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: پولیس کارکردگی کی ستائش

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا کے دوران پولیس کے اقدامات اور کارکردگی کی شہر اکابرین اور مذہبی رہنماؤں نے زبردست ستائش کی۔

By

Published : Jul 28, 2020, 6:53 PM IST

مہاراشٹر:  پولیس کارکردگی کی ستائش
مہاراشٹر: پولیس کارکردگی کی ستائش

کورونا وبا کے دور میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرنے والے اور کمیونیٹی پولیسنگ کے ذریعے ہر ضرورتمند کی مدد کرنے والے سماجی جہد کاروں اور پولیس اہلکاروں کو اورنگ آباد شہر اعزاز سے نوازا گیا اس تقریب کی صدارت پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کی۔

مہاراشٹر: پولیس کارکردگی کی ستائش

اس موقع پر اکابرین شہر اور مذہبی رہنماؤں نے پولیس کمشنر اور ان کے ساتھیوں کی دل کھول کر ستائش کی ۔

واضح رہے لاک ڈاؤن کے دوران اورنگ آباد پولیس نے انسانی ہمدردی اورجذبہ خیر سگالی کی ایسی مثالیں پیش کی جس کی نظیر نہیں ملتی، یہ سب کمشنر چرنجیوی پرساد کی قیادت میں ہی ممکن ہوپایا ۔ اس موقع پراکابرین شہر کی جانب سے پولیس کمشنر کو شال اور سپنامہ پیش کرکے کمشنر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔اس موقع پر ڈیویژنل سطح کے کونسلنگ سینٹر کا افتتاح بھی عمل میں آیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details