ضلع اورنگ آباد کے اجنتا تعلقہ میں واقع اندرا نگر جھو نپڑپٹی کی ساکن عائشہ شیخ ان خوش نصیب خواتین میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2019 میں اجولا گیس یوجنا اسکیم کے تحت مفت میں گیس کنکشن دیا گیا تھا۔
اورنگ آباد میں ہوئی ایک باوقار تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عائشہ شیخ کو آٹھ کروڑواں گیس کنکشن ملا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی نے عائشہ کو ملکی قرار دیا تھا اور عائشہ کو بھی پتہ لگا کے اب ان کے دن بدل جائیں گے گھر بچوں کی تعلیم اور روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ لیکن دیڑھ سال بعد جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے عائشہ کے حالات جاننے کی کوشش کی تو کچھ بھی نہیں بدلا جس دھوئیں سے نجات کا وعدہ کیا گیا تھا غربت اور مفلسی کی مار اس وعدے کی مذاق اڑاتی نظر آئی۔