اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں : قدیم پارچہ بافی صنعت ہونگی بند یا شہر سے باہر - power loom industrialists in malegaon

مالیگاؤں شہر کی پاورلوم صنعت، سائزنگ ورکس اور دیگر کارخانوں کو نیشنل گرین ٹریبونل کے حکم سے مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے انتباہ کیا ہےکہ فضائی اور صوتی آلودگی پیدا کرنے کے اس صنعت کو شہر سے باہر یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

قدیم پارچہ بافی صنعت ہونگی بند یا شہر سے باہر

By

Published : Nov 14, 2019, 5:15 AM IST

گزشتہ شام پانچ بجے حج ٹریننگ سینٹر ہال اسکول نمبر 1 قدوائی روڈ پر منعقد پریس کانفرنس میں پولیوشن کنٹرول ریزنل آفیسر سنگھے وار نے اس بات کا اعلان کیا۔

سنگھے وار نے بتایا کہ این جی ٹی کی جانب سے سماعت مکمل ہوچکی ہے اور اس میں فضائی آلودگی کے ساتھ صوتی آلودگی کے مسائل اجاگر ہوئے جس میں سینکڑوں افراد نے شکایت درج کرائی تھی۔ اب این جی ٹی کے حکم سے ہی مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کا سروے جاری ہے جس پر قانونی کارروائی عنقریب کی جائے گی۔

این جی ٹی اور مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے دیے گئے قوانین کے مطابق ہر چھوٹی بڑی صنعت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر غیر قانونی یا پھر شرائط مکمل نہ ہونے پر اسے بند کرنے کا حکم یا شہر سے دور باہر کر دیا جائے گا۔

قدیم پارچہ بافی صنعت ہونگی بند یا شہر سے باہر

آج کی اس میٹنگ میں شہر سائزنگ ایسوسی ایشن، مالیگاوں پاورلوم سمیتی، پاورلوم ایسوسی ایشن اور بنکر افراد نے مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔

سائزنگ ایسوسی ایشن صدر یوسف الیاس نے کہا کہ پاورلوم صنعت شہر کی قدیم گھریلو صنعت ہے۔ شہر میں یہ صنعت انگریزوں کے زمانے سے ہے، پہلے ہینڈ لوم سے کپڑے اور ساڑیاں تیار کی جاتی تھیں بعد میں سادے پاورلوم پھر جدید طرز کے واٹر جیٹ و ایئر جیٹ لوم کا چلن عام ہونے لگاہے۔

یوسف الیاس کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں پاورلوم صنعت دھیرے دھیرے ترقی کرنے لگی لیکن اتنے برسوں کے بعد اب ایک سازش کے تحت شہر سے پارچہ بافی صنعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details