مقابلہ مہا اگھاڑی این سی پی کے امیدوار ڈاکٹر ستیش چوہان اور بی جے پی امیدوار شریش بوراڑکر کے درمیان بتایا جارہا ہے۔ پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
مراٹھو اڑہ گریجویٹ حلقے میں 35 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں لیکن حقیقی مقابلہ مہا اگھاڑی این سی پی کے امیدوار ڈاکٹر ستیش چوہان اور بی جے پی امیدوار شریش بوراڑکر کے درمیان بتایا جارہا ہے ۔
مراٹھواڑہ میں گریجویٹ انتخابات ایم آئی ایم نے بھی پہلی مرتبہ کنال کھرات کو میدان میں اتارا ہے۔ لیکن سنہ 2008 سے مسلسل دو مرتبہ ایم ایل سی منتخب ہونے والے ستیش چوہان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے تاہم سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
بی جے پی کو امید ہیکہ ان کا امیدوار کامیاب ہوں گے۔ جبکہ ستیش چوہان اپنی جیت کو لیکر پر امید ہیں۔ مراٹھواڑہ کے سات اضلاع میں تین لاکھ سے زیادہ گریجویٹ ووٹر ہیں دیکھنا یہ ہے کہ کون بازی مارے گا، نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔