مہاراشٹر کانگریس کے صدر ایم ایل اے بالاصاحب تھورات نے اس ضمن میں آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ٹھاکرے نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز بلند کی ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے مودی وشاہ کا پردہ فاش کیا تھا نیز اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرکے ای وی ایم کے خلاف عوامی تحریک چھیڑی تھی۔ مودی وشاہ کی آمریت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کے سبب راج ٹھاکرے کو ای ڈی نے نوٹس دی ہے۔کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کی اس غنڈہ گردی کی سخت مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ راج ٹھاکرے کوبھیجی گئی نوٹس مودی وشاہ کی انتقامی کارروائی ہے۔ مودی وشاہ کی جوڑی جمہوریت کو بالائے طاق رکھ کر ڈکٹیٹر شپ کے ذریعے ملک چلارہے ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے تمام لوگوں کے پیچھے ای ڈی، انکم ٹیکس وسی بی آئی کو لگایا جارہا ہے۔