مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہریانہ اور مہاراشٹر میں بی جے پی کامیاب ہوگی اور بی جے پی کی اس ضمن میں پوری تیاری ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے دونوں ہی ریاستوں میں فلاحی اقدامات کیے ہیں جس کے باعث وہ عوام کے سامنے ان ہی معاملات کو لیکر جائیں گے۔
اسمبلی انتخابات کے اعلان پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل - بی جے پی حکومت نے دونوں ہی ریاستوں میں فلاحی اقدامات کیے
ریاست مہاراشٹر و ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس پر سیاسی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اسمبلی انتخابات پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
و ہیں دوسری جانب کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ 'ان دونوں ریاستوں بالخصوص ہریانہ میں بی جے پی روزگار فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، نوجوان روزگار کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں'۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:27 AM IST