اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکاروں نے کرکٹ کھیلی - لاک ڈاون میں پولیس اہلکار کھیل رہے ہیں کرکٹ

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی وبا کو کم کرنے کے لیے شہر میں 9 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن دوران پولیس اہلکار نے کھیلا کرکٹ
لاک ڈاؤن دوران پولیس اہلکار نے کھیلا کرکٹ

By

Published : Jul 14, 2020, 1:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار آپس میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

تمام سڑکیں اور راستے بند ہونے کے سبب وہ پولیس والے سڑک کے درمیان ہی کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

لاک ڈاؤن دوران پولیس اہلکار نے کھیلا کرکٹ

اس دوران اورنگ آباد کے شاہ گنج علاقے میں پولیس اہلکار اپنا وقت گزارنے کے لئے بیچ راستے پر کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔

ان پولیس اہلکاروں کو لاک ڈاؤن کے دوران شاہ گنج علاقے میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو راستے پر گھومنے نہ دیا جائے۔

ان پولیس والوں کا کرکٹ کھیلتا ہوا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی: نابالغ دے رہے بڑے جرائم کو انجام

اس وجہ سے اب انتظامیہ پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا وہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں یا پھر وقت گزاری کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details