بھجبل نے ہفتہ کی شام تحصیل یولا کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پولیس شادی اور دیگر تقاریب کے مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
چھگن بھجبل نے زور دے کر کہا کہ جانچ کی مخالفت کرنے والوں اور کسی بھی معلومات کو چھپانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے پرائیویٹ ڈاکٹرز کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سروے کا کام بند نہیں کیا جانا چاہئے۔