اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jaleel انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ریلی نکالنے پر امتیاز جلیل کے خلاف مقدمہ درج - اجازت کے بغیر ریلی نکالنے کا معاملہ

اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور دیگرمظاہرین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، بتایاجارہا ہے کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان اور دیگر نے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔

امتیاز جلیل کے خلاف مقدمہ درج
امتیاز جلیل کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Mar 10, 2023, 7:11 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد پولیس نے جمعہ کو ایم آئی ایم کے مہاراشٹر کے صدر اور اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور دیگر کارکنوں کے خلاف جمعرات کو سٹی چوک کے علاقے میں بغیر اجازت کے کینڈل مارچ نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ ریلی اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف احتجاج کے لیے نکالی گئی۔ نام کی تبدیلی مخالف ایکشن کمیٹی کی جانب سے کلکٹر کے دفتر کے سامنے گزشتہ سات دنوں سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ان کی تحریک کے تحت جمعرات کو کینڈل مارچ نکالا گیا۔ ہزاروں لوگ احتجاج میں موم بتیاں تھامے کلکٹر کے دفتر سے بھڈکھل گیٹ تک پیدل چلے۔ اگرچہ کینڈل مارچ پہلے سے طے شدہ تھا لیکن تنظیم نے پولیس سے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ لہذا ایم پی جلیل کے ساتھ ریلی میں شریک مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

جلیل نے الزام لگایا کہ عام لوگوں کی رائے لیے بغیر سیاسی رہنماؤں کی درخواست پر شہروں کے نام تبدیل کیے گئے۔ کینڈل مارچ کے بعد ناموں کی تبدیل کرنے کے خلاف لوگوں سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی گئی۔ مظاہرین نے ایسے مزید مظاہرے کرکے اپنی تحریک کو تیز کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ قبل ازیں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جلیل سے کہا تھا کہ وہ شہروں کے نام تبدیل کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کریں کیونکہ شہریوں کی اکثریت اس کی مخالفت کر رہی تھی۔ امتیازجلیل نے کہا تھا کہ حکومت لوگوں کو قانون سے بالاتر ہونے کا غلط پیغام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا نام بدلا جا سکتا ہے لیکن اس کی تاریخ نہیں مٹائی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:Aurangabad Name Change Controversy عوامی رائے کے بغیر کسی بھی فیصلے کوعوام پر تھوپا نہیں جاسکتا، امتیاز جلیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details