اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Registered Case Against Four مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج

احمد نگر ضلع میں ایک جلوس کے دوران مغل حکمران اورنگ زیب کے پوسٹر لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں مقامی پولیس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

By

Published : Jun 6, 2023, 4:36 PM IST

مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج
مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج

مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے احمدنگر میں کسی پروگرام کے دوران چند لوگوں کے ذریعہ مغل حکمران اورنگ زیب کے پوسٹر لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس واقعے کے بعد مقامی تھانے کی پولیس نے چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فی الحال اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھنگر کیمپ کے ایک پولیس افسر کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے فقیر واڈا علاقے میں جلوس نکالا گیا۔ اس دوران چار لوگوں نے جلوس میں موسیقی اور رقص کے درمیان اورنگ زیب کے پوسٹر لہرائے۔

ان چاروں افراد کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت ایک کمیونٹی کی طرف سے دوسری کمیونٹی کو بھڑکانے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دیگر طبقات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے کیے گئے کاموں کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Azmeen Haj اورنگ آباد سے سات جون کو جانے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی

:مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اورنگ زیب کا پوسٹر لہرائے گا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ملک اور ریاست میں ہمارے پوجا کرنے والے دیوتا چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سنبھاجی مہاراج ہیں۔

دوسری طرف، این سی پی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ جینت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہییں۔ شیو سینا کے (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) ایم ایل سی امباداس دانوے نے الزام لگایا کہ جب ایسے واقعات منظر عام پر آتے ہیں تو حکومت سخت کارروائی کے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن کچھ نہیں کرتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details