اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد شہر کے نارے گاؤں علاقے کے ساکن نوجوان رشتہ داروں کے گاؤں گیا تھا، جہاں اس کا قتل کر دیا گیا۔ لیکن اس واقعہ کو خودکشی قرار دے کر اس کی تدفین کر دینے کے والد کے الزام پر چھ روز قبل شہر کے بانجی پورہ علاقہ کے گنج شہیداں قبرستان میں دفن شدہ لاش جانچ کے لئے دوبارہ باہر نکالی گئی۔ مذکورہ لاش کا گھاٹی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
صالح فرحان بلابی جس کی عمر انیس سال ہے اور وہ شہر کے نارے گاؤں میں رہتا ہے، اور وہ اپنے والدین کا ایکلوتا لڑکا تھا ۔ تعطیلات کے سبب وہ بارہ نومبر کی شام جالنہ ضلع کے گھن ساونگی علاقہ میں مقیم رشتہ داروں کے گھر گیا تھا۔ جہاں شام صالح ہلابی کے ذریعے خودکشی کر لینے کی اطلاع دی گئی تھی۔
لاش کو نارے گاؤں لانے کے بعد گھن ساونگی کے رشتہ داروں نے اس کی والدہ اور والد کو لاش کے قریب آنے نہیں دیا۔ صالح کے ذریعے خودکشی کر لینے کے سبب والدین حوالے باختہ تھے ۔ ہوش میں آنے کے بعد والد لڑکا کو دیکھنے کی ضد کرنے لگے۔ لیکن رشتہ داروں نے تدفین سے قبل غسل مکان کے تیسرے منزلہ پر انجام دیا اور ایک بھی رشتہ دار کو قریب آنے نہیں دیا، اس طرح کا دعوی صالح کے والد نے کیا ہے۔ غسل کے بعد جب صالح کو کفن دیا جا رہا تھا، تب اس کے ہاتھ میں بال دکھائی دیئے۔ جس پر صالح کے باپ کو قتل کا شبہ ہوا۔