ریاست مہاراشٹر کے تھانے ضلع کونسل کی سرکاری ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پرمحکمہ خواتین بہبود اور پولیس نے ہفتے کی رات چھاپہ مارا اور آنگن واڑی کے بچوں کو تقسیم کئے جانے والے ڈرائی فوڈ کو اپنے گھر لے جاتے ہوئے سپروائزر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
پولیس کے ذریعہ ضبط شدہ اشیاء میں دال ، چنے ، تیل ، گندم ، چاول ، نمک ، ہلدی وغیرہ کے پیکٹ تھے ، جن کی قیمت 59،813 روپے لگائی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سپروائزر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 اور 420 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔