ممبئی: انڈرولڈ ڈان چھوٹاراجن کے پوسٹر اور بینر کے ممبئی شہر میں چسپاں ہونے کے بعد یہ خبر تیزی سے وائرل ہوگئی۔اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔اس نے یہاں سے انڈر ورلڈ ڈان کا پوسٹر ہٹا دیا اور کارروائی بھی کی ہے۔ پولیس نے کبڈی مقابلہ کے منتظمین پر کارروائی کا بھی دعوی کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ چھوٹا راجن کے سالگرہ پر جشن منانے کے احکامات ازخود چھوٹاراجن نے ہی جاری کئے تھے۔ اس لئے ممبئی میں اس کا بینر لگایا گیا تھا. چھوٹاراجن کا گڑھ ممبئی کا چمبور علاقہ ہے۔ یہاں سے ہی اس نے انڈرورلڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اس نے مضافاتی علاقوں میں بعد میں حکمرانی کی۔
1993 ء میں بم دھماکوں کے بعد باقاعدہ طو رپر چھوٹاراجن نے خود کو داؤد ابراہیم گینگ سے علیحدہ کر لیا تھا۔ اپنی خودمختاری کا دعوی کیا تھا داؤد ابراہیم سے علیحدگی کے بعد چھوٹاراجن اور روی پجاری نے خود ساختہ ہندو ڈان بن گئے۔ یہ بینر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اس میں 14 اور 15 جنوری کو شام 6بجے کبڈی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا. ممبئی پولیس نے بینر پر کارروائی کر نے کے بعد منتظمین سے باز پرس بھی شروع کردی ہے .اس سے قبل 2020 ء میں بھی چھوٹاراجن کے سالگرہ پر ممبئی میں پوسٹر اور بینر لگایا گیا تھا۔