اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک بار پھر نشے میں دھت ہوکر رکشہ چلانے والے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔نشے میں دھت آٹو رکشہ کے ڈرائیور کی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہو رہی ہے۔Police Arrest Drunk Auto Rickshaw Driver Who Hit Number Other Vehicles
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اورنگ آباد کے پنڈلک نگر علاقے میں ایک نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور نے لوڈنگ رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، بعد میں نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو گیا اور سڑک کے بیچو بیچ گر گیا اور بے ہوش ہوگیا۔
آٹو رکشہ ڈرائیور میں نشے میں اتنا دھت تھا کہ ایک بار زمین پر گرنے کے بعد دوبارہ اٹھ نا سکا۔شرابی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر رہی،۔
مقامی باشندوں کی مدد سے آٹو رکشہ ڈرائیور کو بیج سڑک سے ہٹا کر کنارے لایا گیا۔ اس واقعے کی اطلاع پاکر پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔اس کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحالکرائی۔