اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرقانونی گیس ریفلنگ سینٹر پر پولیس اور محصول محکمہ کا چھاپا

اورنگ آباد شہر سے متصل ولج ایم ائی ڈی سی علاقے میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے سینٹر پہ پولیس اور محصول محکمہ کے دستہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دیڑھ سو سے زائد گیس ٹانکیاں، موٹر اور ریفلنگ کی لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء ضبط کرلی۔

غیر قانونی گیس ریفلنگ سینٹر پر پولیس اور محصول محکمہ کا چھاپا
غیر قانونی گیس ریفلنگ سینٹر پر پولیس اور محصول محکمہ کا چھاپا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 7:20 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر سے متصل ولج ایم ائی ڈی سی علاقے میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے سینٹر پہ پولیس اور محصول محکمہ کے دستہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دیڑھ سو سے زائد گیس ٹانکیاں، موٹر اور ریفلنگ کی لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لی گئی ہے اور غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کو پولیس نے اپنی حراست میں بھی لیا ہے۔ اورنگ آباد شہر سمیت والوج ایم آئی ڈی سی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر غیرقانونی گیس ریفلنگ سینٹر جاری تھا۔ جبکہ والوج سمیت شہر کی کچھ گیس ایجنسی سے گیس سپلائی کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

والوج ایم آئی ڈی سی علاقہ میں مرکزی راستہ سے متصل پولس اسٹیشن سے صرف پانچ سو میٹر کے فاصلہ پر مہاوترن چوک کے قریب ٹو وہیلر کے بند پڑے ہوئے شوروم میں ریفلنگ سینٹر جاری تھا۔ کامگار چوراہا اور رانجن گاؤں شین پونجی کے دست نگر چوراہا پر راستہ سے متصل صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک مذکورہ ریفلنگ سینٹر پولس اور سپلائی محکمہ کی نگرانی میں جاری تھا۔

ریفلنگ سینٹر پر پولس اور محصول محکمہ کے دستہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دیڑھ سو سے زائد گیس ٹانکیاں، موٹر اور ریفلنگ کی لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لی۔ ڈپٹی کمشنر نتن بگاتے، معاون پولس کمشنر مہیندر دیشمکھ، نائب تحصیلدار بوڑ کھے ، انسپکٹر اویناش اگھاؤ کہنیش تا ٹھے سمیت پولس اور محصول محکمہ کے دستہ نے مذکورہ کا روائی انجام دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد سے اجنتا جانے والے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا

واضح رہے کہ گھر یلو گیس پر حکومت کی جانب سے سبسیڈی دی جاتی ہے لیکن صارفین کے نام پر سب سیڈی گیس شہر کے اور ایم آئی ڈی سی علاقہ کے کچھ ایجنسی بردار مذکورہ ریفلنگ سینٹر کو سپلائی کر رہے تھے۔ دن میں دو تا تین گیس سے بھری ایجنسی کی وہیکلیں مذکورہ سینٹر پر خالی کی جاتی تھیں۔ لہذا اکثر افراد کو گیس نہ لینے کے باوجود بھی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔گرفتار ملزمین کے خلاف والوج ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں لازمی اشیاء ایکٹ کی دفعہ 3,7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ والوج ایم آئی ڈی سی پولس معاملہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details