رمضان المبارک اور برادران وطن کے تہواروں کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مستعد ہے۔ شہر کے اہم مقامات پر پولیس کا سخت بندوبست دیکھا جارہا ہے۔ اس تعلق سے مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے شہریان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداری شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس لیے جن علاقوں میں پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے۔ عوام انہیں علاقوں میں اپنی سواریاں پارک کریں اور حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوٹلوں اور دکانوں کو مقرر وقت تک ہی جاری رکھیں۔
Police march in view of Ramadan: مالیگاؤں میں رمضان المبارک کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کا پیدل مارچ - malegaon latest news
رمضان المبارک اور برادران وطن کے تہواروں کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مستعد ہے اور شہر مالیگاؤں کے اہم مقامات پر پولیس کا سخت بندوبست دیکھا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک مسلمان برادری کا ایک مقدس مہینہ مانا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ عوام خریداریوں میں لگ چکے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے انتظامیاں بھی حرکت میں آ گئی ہے اور کہی کچھ الجھن نہ پیدا ہو اس وجہ سے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ چندر کانت کھانڈوی نے مزید کہا کہ افطاری کے لئے فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کیلئے کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے جگہ متعین کی گئی ہےاور وہ انہیں جگہوں پر دکانیں لگائیں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام درست رہیں اور رمضان المبارک کے موقع پر کسی طرح کی کوئی بد نظمی یا لاپرواہی نہ ہو اس کے لئے پولیس انتظامیہ مستعد ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریان انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ Police administration foot marches