ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پولیس نے والوج پنڈھار پور روڈ پر واقع لدھیانہ ڈھابہ کے سامنے موجود پانٹپري سے ممنوعہ غیر ملکی ای سگریٹ کا ذخیرہ برآمد کیا ہے اس میں 2200 روپے مالیت کے پانچ سگریٹ بھی شامل ہیں۔ ستارا پولیس تھانے کے پولیس انسپکٹر پرشانت پوتدار نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ستارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے گرفتار ملزم کی شناخت پروین ڈگڈو پتھنا پاگرے عمر چوبیس سال (ساکن والوج) کے طور پر کی گئی ہے۔
ستارا پولس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق والوج پنڈھر پور روڈ پر لدھیانہ ڈھابہ کے سامنے لدھیانہ پان سینٹر نام کی ایک دکان ہے۔ ستارا پولیس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ اس دکان میں کُچھ دنوں سے ممنوعہ ای سگریٹ فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔جس کے بعد انسپکٹر پرشانت پوتدار کی قیادت میں اسسٹنٹ انسپکٹر ونائک شیلکے،سب انسپکٹر سر جیراؤ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 27 غیر ملکی ای سگریٹ ضبط کیے ۔