اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مراٹھا کرانتی مورچہ کے خلاف کاروائی - پولیس نے احتجاجیوں کو ہٹادیا

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ جمہوری انداز میں احتجاج کر رہے تھے، لیکن پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زیادتی کی اور احتجاجی دھرنے کو ختم کردیا۔

مراٹھا کرانتی مورچے کے خلاف کاروائی
مراٹھا کرانتی مورچے کے خلاف کاروائی

By

Published : Aug 11, 2020, 4:10 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گزشتہ تین دن سے مراٹھا کرانتی مورچہ کے ارکان احتجاج کررہے تھے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے دوران اپنی جان قربان کرنے والوں کے گھر کے کسی ایک رکن کو سرکاری ملازمت دی جائیگی اور ساتھ ہی لواحقین کو رقم دینے کا تیقن دیا تھا، لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے مہلوکین کے افراد خاندان کےارکان کو نہ ملازمت دی اور نہ ہی رقم فراہم کی۔

مراٹھا کرانتی مورچے کے خلاف کاروائی

اس سلسلے میں مل مراٹھا کرانتی مورچہ کے لوگ پچھلے تین دنوں سے اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں اپنا احتجاج درج کروا رہے تھے، اورنگ آباد سٹی پولیس نے ان تمام احتجاج کرنے والے افراد کو کرانتی چوک سے ہٹادیا۔ اور مظاہرین کو ہراست میں لیا۔

احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ وہ جمہوری انداز میں احتجاج کررہے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زیادتی کی اور احتجاجی دھرنے کو ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں کورونا کہ 75 نئے کیسز

ABOUT THE AUTHOR

...view details