اورنگ آباد شہر کی وہ شخصیات جو ادب و شعر سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ راحت اندوری کو اورنگ آباد شہر سے ایک خاص لگاؤ تھا اور وہ اورنگ آباد کے مشاعروں کی جان ہوا کرتے تھے۔
اورنگ آباد کے معروف شاعر خان شمیم خان نے راحت اندوری کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اندوری نے شاعری کو محل سے جھونپڑوں تک پہنچایا اور ان کی شاعری اتنی آسان زبان میں ہوتی تھی کہ ہر کوئی سمجھ سکتا تھا۔'
راحت اندوری کی رحلت سے اورنگ آباد کا ادبی حلقہ سوگوار انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'راحت اندوری کے انتقال سے ادبی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔'
روزنامہ شمع رہبر کے ایڈیٹر ضمیر احمد قادری نے کہا کہ 'راحت اندوری سے ان کے کافی اچھے مراسم تھے انہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت قائم کی تھی۔'
واضح رہے کہ راحت اندوری اورنگ آباد کے مشاعروں میں خاص طور پر شرکت کرتے تھے اور اورنگ آباد شہر میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے یہی وجہ ہے کہ اورنگ آباد کے ادیبوں، شاعروں اور ادب نوازوں نے راحت اندوری کی رحلت پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔