اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں انجمن مطلع ادب کی جانب سے شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں لکھنئو، ممبئی اور مقامی شعراء نے کلام پیش کیا۔ مطلع ادب کی سرپرستی میں پچھلی سات دہائیوں سے ادبی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مطلع ادب کی جانب سے ہر مہینے میں ایک نشست جاتی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی مطلع ادب اور جے پی سعید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اورنگ آباد کے سعید ٹاور میں شعری نشست ہوئی۔ اس شعری نشست کی صدارت معروف ادیب اسلم مرزا نے کی۔ Anjuman Multa e Adab
Poetry Session in Aurangabad انجمن مطلع ادب کی جانب سے اورنگ آباد میں شعری نشست
جے پی سعید فاؤنڈیشن اور مطلع ادب کی جانب سے ہر ماہ ایک نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شعری اور نثری نشست رکھی جاتی ہے پچھلے مہینے نثر کی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کا نام 'ایک شام نثر نگاروں' کے نام تھا۔ Mahfil Mushaira in Aurangabad
شعری محفل میں ممبئی سے ریاض رحیم، ڈاکٹر ظہیر انصاری مدیر اعلی تحریر نو، ڈاکٹر ارتکاز افضل، معروف نظم گو شاعر خان شمیم خان اور مصطفی خیری، صبا گنجوی نے شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس نشست میں کہنہ مشق شعراء کے علاوہ نو آموز شاعروں نے بھی اپنا کلام سنایا اور داد و تحسین حاصل کیں۔ واضح رہے مطلع ادب اورنگ آباد کی قدیم ترین ادبی انجمن ہے جو پچھلی سات دہائیوں سے ادبی محفلوں کی سرپرستی کرتی آرہی ہے ۔
ڈاکٹر قاضی نوید نے بتایا کہ جے پی سعید فاؤنڈیشن اور مطلع ادب کی جانب سے ہر ماہ ایک نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شعری اور نثری نشست رکھی جاتی ہے پچھلے مہینے نثر کی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کا نام ایک شام نثر نگاروں کے نام تھا اس مرتبہ شیری نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس نشست میں ممبئی اور اورنگ آباد کے شعراء کرام نے شرکت کی، ساتھ ہی اس پروگرام میں مطلع ادب کے تعلق سے اظہار خیال کیا گیا اور مطلع ادب کی کاوشوں کی ستائش بھی کی گئی۔