اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم سی بینک میں بدعنوانی کی وجہ سے ایک اور شخص ہلاک - پی ایم سی بینک اکاونٹ ہولڈر کی موت

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میں پی ایم سی بینک کے ایک اکاونٹ ہولڈر کی پیسوں کی دشواری کے سبب بیماری میں بہتر علاج میسر نہ ہونے کے سبب موت ہوگئی ہے۔

پی ایم سی بینک میں بدعنوانی کی وجہ سے ایک اور شخص ہلاک

By

Published : Nov 6, 2019, 9:46 AM IST

اہل خانہ کے مطابق پنچاب مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک میں خطیر رقم ہونے کے باوجود بدعنوانی کے بعد ریزو بینک کی عائد پابندیوں کے سبب پی ایم سی بینک سے اتنا پیسہ نہیں مل رہا تھا کہ اچھے ہسپتال میں علاج کراسکیں جس کی وجہ سے اڈریو لوبو نامی معمر شخص کی موت ہوگئی۔

پی ایم سی بینک پر عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہے۔

74 برس کے اینڈریو لوبو ممبئی سے متصل تھانے کے کشیلی میں رہائش پذیر تھے اور اپنی زندگی بھر کی کمائی تقریباً 26 لاکھ روپے پی ایم سی بینک میں ڈپازٹ کر رکھا تھا۔ اچانک بینک میں ہونے والی بدعنوانی کو لیکر ریزرو بینک نے پابندی عائد کرتے ہوئے ہر ماہ اکاؤنٹ ہولڈز کو ایک ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر کھاتہ داروں کی مخالفت کے بعد یہ رقم بڑھ کر 10 ہزار روپے کر دی گئی۔

پی ایم سی بینک میں بدعنوانی کی وجہ سے ایک اور شخص ہلاک

اینڈریو لوبو کو 26 ماہ کے عوض میں ملنے والی سود سے گھر چلتا تھا مگر بینک پر پابندی عائد ہونے کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے اور وہ بیمار پڑ گئے انہیں سانس لینے کی دشواری پیش آنے لگی اور ماہانہ بینک سے ملنے والے محض 10 ہزار میں اہل خانہ کی کفالت اور ڈاکٹر کی فیس دوا علاج کرانے میں بینک میں پیسہ ہوتے ہوئے بھی نہیں کروا پارہے تھے۔

پیسوں کی شدید دشواری کے سبب بہتر علاج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اینڈریو لوبو کی موت ہوگئی ان کے پوتے کرش نے اپنے دادا کی موت کے لیے پی ایم سی بینک کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details