پی ایم سی بینک میں بدعنوانی کرنے والے ملزمین کو ممبئی کے قلعہ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے اس مظاہرے میں پورے ممبئی سے سیکڑوں اکاؤنٹ ہولڈروں نے شرکت کی۔
پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کا قلعہ کورٹ کے باہر مظاہرہ یہاں جب بھی پی ایم سی بینک کے ملزمین کو پیش کیا جاتا ہے تب یہاں پی ایم سی بینک کے سیکڑوں اکاؤنٹ ہولڈراس امید سے جمع ہوجاتے ہیں کہ شاید حکومت تک ان کی بات پہنچے یا ان کے پیسے انھیں واپس مل جائیں۔
پی ایم سی بینک کے متعدد اکاؤنٹ ہولڈرز ایسے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے اور بچت کرنے کی بنیاد پر بینک میں پیسے جمع کیا کرتے تھے۔
حالانکہ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے پی ایم سی بینک میں بد عنوانی کرنے والے ملازمین کو گرفتار تو کرلیا گیا ہے لیکن بینک کے صارفین کی پریشانیاں اب بھی برقرار ہے کہ ان کے پیسوں کا کیا ہوگا؟