اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی آئندہ کل مہاراشٹر کے دورے پر - narendra modi

وزیراعظم نریندر مودی کل ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں وزیراعظم نریندر مودی اورنگ آباد کے علاقے شندرا ایم آئی ڈی سی میں بچت گروپ کی ایک لاکھ سے 1.25 لاکھ خواتین سے خطاب کریں گے اور دہلی ممبئی انڈسٹریل کاریڈور AURIC کے پہلے فیز کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹرا کا دورا

By

Published : Sep 6, 2019, 11:56 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:32 PM IST

اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وزیر اعظم یا صدر جمہوریہ آتے ہیں تو، مقامی رکن پارلیمنٹ کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اُسے اسٹیج پر بٹھایا جاتا ہے لیکن انہیں اس پروگرام کے تعلق سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹرا کا دورا

رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کل نریندر مودی کے خلاف احتجاج کریں گے اور کالے جھنڈے دکھائیں گے اور اس پروگرام کے خلاف احتجاج کریں گے۔

امتیاز جلیل کے اس احتجاج کے بعد، مہاراشٹر ریاست کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق، وزیراعظم کے پروگرام کی تشکیل پی ایم او دفتر کرتا ہے اس پروٹوکول میں رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے لیے بھی جگہ موجود ہے۔ اس پروگرام میں اقلیتی خواتین بھی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کریں گی تو امتیاز جلیل کو اس اچھے پروگرام میں آنا چاہئے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details