مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انہیں سلام۔ انہوں نے سماجی اتحاد، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ سماجی شعور کے لیے ان کی جدوجہد ہم وطنوں کو ہمیشہ حوصلہ اور ترغیب دیتی رہے گی۔
وزیراعظم مودی کا ساوتری بائی پھولے کوخراج عقیدت - خواتین کے حقوق اور تعلیم کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی مصلح اور ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ساوتری بائی پھلے کوخراج عقیدت
واضح رہے کہ ساوتری بائی جيوتی راؤ پھلے ملک کی پہلی خاتون ٹیچر، سماجی مصلح اور مراٹھی شاعرہ تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر جيوتی راؤ گووندراؤ پھلے کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق اور تعلیم کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1852 میں لڑکیوں کے پہلے اسکول کی بنیاد رکھی تھی۔