اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی نےممبئی میں تین میٹرو لائن کی بنیاد رکھی - undefined

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ممبئی میں تین میٹرو لائنوں کی بنیاد رکھی۔

مودی نےممبئی میں تین میٹرو لائن کی بنیاد رکھی

By

Published : Sep 7, 2019, 10:03 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:02 PM IST

نریندر مودی نے میٹرو لائن کی بنیاد رکھنے سے پہلے مغربی مضافاتی ورلے پارلے میں واقع لوک مانیہ سیوا سنگھ کے تلک مندر میں بھگوان گن پتی کی پوجا کی۔

انہوں نے گنپتی کی پوجا کے بعد ’ میک ان انڈیا ‘کے تحت بنائے گئے پہلے میٹرو کوچ کا بھی افتتاح کیا۔

مودی نےممبئی میں تین میٹرو لائن کی بنیاد رکھی

وزیراعظم نے میٹرو لائن کی بنیاد رکھتے ہوئے ملک کے سائنسدانوں کی تعریف کی اور کہاکہ وہ سائنسدانوں کے دکھائے گئے ہمت اور عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ میں نے ان سے سیکھا ہے کہ بڑے چیلنج کے باوجود ہدف کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔ وہ تب تک کوشش کرنا بند نہیں کریں گے جب تک وہ ہدف کو نہیں حاصل کرلیتے۔‘‘

مودی نے کہا کہ لوک مانیہ گنگادھر تلک نے سماج کو بااختیار بنانے کے لیے جس گنیش اتسو کی ابتدا کی تھی اس کی گونج آج ملک میں بھی سنی جاسکتی ہے۔ اس سال لوک مانیہ سیوا سنگھ کے گنیش اتسو کی صد سالہ بھی ہے اور پوری امید ہے کہ گنیش اتسو کی صدی پلاسٹک سے آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بپا کی وداعی کے دوران بہت سارا پلاسٹک اور کچرا سمندر میں چلا جاتا ہے، اس مرتبہ ہمیں کوشش کرنی ہے کہ ایسے سامان جو پانی کی آلودگی میں اضافہ کرتے ہیں اس کو پانی میں نہیں بہائیں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:02 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details