اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم کیئرس فنڈ کے اعلان سے متعلق عرضی خارج

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دھرمارتھ تنظیم پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع کی گئی رقم کے اعلان کے سلسلے میں دائر عرضی کو جمعرات کو خارج کردیا۔

پی ایم کیئرس فنڈ کے اعلان سے متعلق عرضی خارج
پی ایم کیئرس فنڈ کے اعلان سے متعلق عرضی خارج

By

Published : Aug 27, 2020, 5:40 PM IST

ناگپور: بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دھرمارتھ تنظیم پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع کی گئی رقم کے اعلان کے سلسلے میں دائر عرضی کو جمعرات کو خارج کردیا۔
جسٹس سنیل سکرے اور جسٹس انیل کلور کی بینچ نے وکیل اروند واگھمارے کی مفاد عامہ کی عرضی کو سماعت کے بعد خارج کردیا۔عدالت نے کہاکہ عرضی میں جس طرح کی راحت مانگی گئی ہے ان سے انکار کیا جاتا ہے۔
عرضی گزاروں نے عدالت سے مرکزی حکومت کو حاصل رقم کا اعلان کرنے اور حکومت کی ویب سائٹ پر ٹرسٹ کے خرچ کو وقتاً فوقتاً اعلان کرنے کے لئے ایک ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
عرضی گزارنے شفافیت اور رقم کی مناسب جانچ کرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے کم از کم دو رکن کو نازمد کرنے کے لئے حکومت اور ٹرسٹ کو ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ملک اور غیر ملکوں میں رہنے والے لوگوں کو راحت مہیا کرنے اور انہیں مالی مدد مہیا کرانے کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ بنایا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details