اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاش دفنانے پر روک سے متعلق عرضی پرسماعت سے انکار - لاش دفنانے پر روک سے متعلق عرضی بمبئی ہائی کورٹ کو بھیجی گئی

سپریم کورٹ نے 'کورونا وائرس' كووِڈ-19 میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو قبرستان میں دفن کرنے پرعارضی پابندی لگائے جانے سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے دوبارہ بمبئی ہائی کورٹ کو بھیج دیا ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ
بمبئی ہائی کورٹ

By

Published : May 4, 2020, 2:48 PM IST

سپریم کورٹ کے جسٹ جسٹس روهنگٹن فالی نریمن اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ نے پردیپ گاندھی کی 'اسپیشل لیو پٹیشن(ایس ایل پی )' کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لاش دفنانے کی عارضی پابندی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اسے دوبارہ بمبئی ہائی کورٹ کو بھیج دیا اور سماعت دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

بنچ نےکہا کہ درخواست میں کی گئی مانگ کو مسترد کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم عارضی تھا، تو ہائی کورٹ موجودہ تناظر میں درخواست پر دوبارہ غور کرے۔

درخواست گزار نے کورونا متاثر لاش کو اپنے رہائشی علاقے کے آگے قبرستان میں دفنانے پر عارضی روک کا مطالبہ کیا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ 27 اپریل کو گاندھی کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی، جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details