پونے میونسپل کارپوریشن نے پلاسٹک کے حل کے لئے ایک متبادل پیش کیا ہے جس میں پلاسٹک کے کچرے سے ایندھن تیار کیا جاسکتا ہے۔عالمی برادری کو اس مسئلے پر پر غور کرنا ہوگا کہ کس طرح اس اہم مسئلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے
پی ایم سی نے اسی طرح کے بہت سے ایندھن پلانٹ تعمیر کیے ہیں ان میں کچھ پلانٹ ایسے ہیں جو باقاعدہ کام بھی کررہے ہیں یہ ماحولیات کے تعلق سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں سے ایک خوش آئند قدم ہے
پی ایم سی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کام کو کررہی ہے کہ وہ نہ صرف پلاسٹک کے پلانٹس سے ایندھن تیار کرے بلکہ باقی بچت (ٹار) کو سڑک کی تعمیر اور دیگر مقاصد میں بھی استعمال کرے۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے میونسپلٹی کے مختلف وارڈز سے جمع پلاسٹک کے کوڑے دان کو تلف کیا جاسکتا ہے۔
پلاسٹک کے پلانٹ سے تیار ہونے والا ایندھن مٹی کا تیل چولہے ، جنریٹر اور بوائیلر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تقریبا 10 کلو گرام پی ایف پلاسٹک سے چھ لیٹر ایندھن تیار کیا جاسکتا ہے۔